31 دسمبر، 2017، 4:34 PM

اقوام متحدہ نے نئے سال کی آمد پر ریڈ الرٹ جاری کردیا

اقوام متحدہ نے نئے سال کی آمد پر ریڈ الرٹ جاری کردیا

سال نو کے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے کہا ہے کہ 2017 کے آغاز میں امن کی اپیل کی تھی لیکن بدقسمتی سے امن کا عمل الٹا ہوگیا، لہذا 2018 کے آغاز میں امن اپیل کی بجائے دنیا بھر کیلیے ریڈ الرٹ جاری کررہا ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سال نو کے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے کہا ہے کہ 2017 کے آغاز میں امن کی اپیل کی تھی لیکن بدقسمتی سے امن کا عمل الٹا ہوگیا، لہذا 2018 کے آغاز میں امن اپیل کی بجائے دنیا بھر کیلیے ریڈ الرٹ جاری کررہا ہوں۔

گوتریش نے کہا کہ دنیا بھر میں قوم پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت میں اضافہ ہورہا ہے، عدم مساوات بڑھ رہی ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سرد جنگ کے بعد عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، تنازعات بڑھ گئے ہیں اور نئے خطرات نے جنم لے لیا ہے، عالمی ماحولیات میں تبدیلی ہماری سوچ سے زیادہ تیزی سے ہورہی ہے، ہمارے مستقبل کا انحصار یکجہتی کے راستے پر ہے۔ ہم مل جل کر دنیا کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں۔

News ID 1877725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha